منگلورو20دسمبر (ایس او نیوز)سورتکل کے قریب کان کے علاقے میں فور لین سڑک تعمیر کا مطالبہ کرتے ہوئے کان ناگرک ہوراٹا سمیتی کے زیر اہتمام ایک مشعل بردار احتجاجی جلو س نکالا گیا۔
سورتکل کے بی ایس ایف کے پاس سے کان جنکشن تک ریالی نکالنے والے مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ اس علاقے میں فور لین سڑک کی تعمیر کا کام جلد از جلد شروع کیا جائے۔ اس کے علاوہ سڑکوں کی مرمت کے فنڈ میں گول مال کرنے والی سرکاری پالیسیوں کی مذمت کی گئی۔